قومی خبریں

ملک میں 70 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا گیا

یوم جمہوریہ کے موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی نے کسانوں کی 207 کروڑ روپے کی بقایا رقم معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کے تقریباً 15 لاکھ کسانوں کو راحت ملے گی

سوشل واچ
سوشل واچ 

راجدھانی دلی سمیت ملک بھر میں 70 واں یوم جمہوریہ دھوم دھام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ راج پتھ پر فوجی طاقت، تاریخی ثقافتی ورثہ اور کثرت میں وحدت کی روایت کی جھلک نظر آئی جس میں پہلی بار آزاد ہند فوج (آئی این اے) کے سابق فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سيرل رامافوسا تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور یوم غیر مقیم ہندوستانی تقریب میں حصہ لینے آئے لیڈروں کو بھی اس کے لئے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ دارالحکومت میں سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے تھے اور پریڈ کے مقامات ، آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں پر شارپ شوٹر اور ان سے متصل علاقوں کے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
صدر نے سلامی پلیٹ فارم پر قومی جھنڈا لہرایا جس کے بعد انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے ایم آئی ۔17 هیلی كاپٹرو ں نے راج پتھ پر پھولوں کی بارش کی جس ناظرین کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔صدر نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے لانس نائک نذیر احمد وانی کی بیوہ محترمہ مہہ جبیں کو امن عہد کا اعلی ترین اعزاز اشوک چکرسے نوازا۔ اس دوران راج پتھ پر ماحول جذباتی ہو گیا۔

فوج کے دہلی ہیڈکوارٹر ریجن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفنٹنٹ جنرل اور پریڈ کمانڈر است مستری اور ان کے بعد دہلی ہیڈکوارٹر ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل اور پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ راج پال پونيا نے صدر کو سلامی دی۔ اس کے بعد، تین پرم ویر چکرا فاتحین اور پانچ اشوک چکر فاتحین بھی سلامی پلیٹ فاورم کے سامنےسے گزرے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار آزاد ہند فوج کے سابق فوجیوں نے بھی پریڈ کی شان کو بڑھایا۔ ان سابق فوجیوں کے نام چنڈي گڈھ کے لالتي رام (98)، گروگرام کے پرمانند (99)، ہیرا سنگھ (97) اور بھاگمل (95)شامل ہیں۔
تقریب میں عورت کی قیادت میں مسلح افواج کے مارچنگ دستوں، بینڈوں، اسکول کے بچوں کے لوک رقص اور دیگر پروگراموں نے راج پتھ پر ماحول کو ہمہ رنگ سے شرابور کر دیا۔ اس بار خواتین کی طاقت کی موجودگی گزشتہ برسوں سے کہیں زیادہ دکھائی دی ۔ تین فوجوں کے مارچنگ دستے کی کمان خواتین افسران کے ہاتھوں میں تھی اور آسام رائفلس کی طرف سے خواتین فوجی قدم سے قدم ملاکر چل رہی تھیں ۔ اس کے علاوہ، فوج کے ایک خاتون افسر نے موٹر سائیکل پر کرتب باز ٹیم کی قیادت کی۔ ان کے کرتبوں نے ناظرین کو اپنی انگلیوں کو دانتوں تلے نیچے دبانے مجبور کردیا ۔
پریڈ کے دیگر کشش فوج کے لئے امریکہ سے خریدی گئی ایم -777 الٹرالائٹ هاوتزر توپ اور میک ان انڈیا کے تحت ملک میں ہی بنائے گئے -9 ہزر توپ پہلی بار راج پتھ پر دکھائی دئے۔ کے وزر توپ پہلی بار دکھائی دیا ۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے بنائی جانے والی درمیانہ فاصلے کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل اور ارجن بکتر بند ریکوری گاڑی نے بھی پہلی بار پریڈ کی شان بڑھائي۔ ایک دیگر کشش میں ایئر فورس کارگو ہوائی جہاز اے -32 تھا جس نے پہلی بار حیاتیاتی ایندھن سے پرواز کی۔ پریڈ میں پہلی بار مسلح افواج کے مارشل دھن سنائی دی۔

پریڈ میں مسلح افواج، نیم فوجیوں، دہلی پولیس، این سی سی اور این ایس ایس کے 16 مارچنگ دستوں کے ساتھ 16 بینڈوں نے حصہ لیا۔ ساتھ ہی ریاستوں،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں کی 22 جھانكيوں نے بھی ملک کی تنوع میں وحدت کے رنگوں کو راج پتھ پر بکھیرا۔ ان جھانکیوں میں کا تھیم بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی اور کام پر مبنی تھا۔ راج پتھ پر اسکول کے بچوں کو اپنی ریاستوں کے لوک گیت اور لوک رقص بھی پیش کئے ۔
پریڈ میں فوج کی قیادت61 كیولیري گھڑسوار دستے، آٹھ مكینائزڈ کالم، چھ مارچنگ دستوں کے ساتھ ساتھ دھورو اور رودر ہیلی کاپٹر نے کی۔ سابق فوجیوں کی جھانکی بھی راج پتھ سے گزری۔ راج پتھ پر جھانکیوں کے ذریعے اپنی ثقافتی جھلک کھانے والے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں میں سکم، مہاراشٹر، انڈمان اور نیکوبار، آسام، تریپورہ، گوا، اروناچل پردیش، پنجاب، تامل ناڈو، گجرات، جموں کشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ، دہلی ، اتر پردیش، مغربی بنگال، پینے کے پانی اور سوچھتا کی وزارت، وزارت ریلوے، ہندوستانی زرعی تحقیقی کونسل، مرکزی انڈسٹریل سیفٹی فورس اور سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔
پردھان منتری بال پرسکار ایوارڈ سے نوازے جانے والے 26 بچے بھی جیپ میں سوار ہوکرسلامی پلیٹ فارم سے گزرے ۔ ان بچوں کو تعلیمی، کھیل، بہادر اور اختراعات جیسے چھ شعبوں سے منتخب کیا گیا تھا۔

سب سے آخر میں ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے گھن گرج کا مظاہرہ کرتے اور کرتب دکھاتے ہوئے ٹھیک سلامی پلیٹ فارم کے اوپر سے گزرےاور پورے راج پتھ اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی گونج سے متحیر کردیا۔وہاں موجود لوگوں نظریں جماکر اس منظر کو دیکھتے رہے۔
پریڈ کے پیش نظر دارالحکومت میں 50 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور وجے چوک سے لال قلعہ تک 600 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔ پریڈ کے مقامات کے قریب سڑکیں بند کردی گئی تھیں ۔ دہلی کی لائف لائن میٹرو میں سکیورٹی کے لئے وسیع انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ پریڈ کے دوران کچھ اسٹیشنوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور دیگر گیٹوں کو بند کر دیا گیا۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے، دارالحکومت کو 28 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر سیکٹر کی ذمہ داری سینئر پولیس افسران کو دی گئی تھی۔
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت پورے اتر پردیش میں 70 واں یوم جمہوریہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
بادلوں سے ڈھکے آسمان کے نیچے اہم تقریب اسمبلی کے باہر منعقد ہوئی جہاں گورنر رام نائک نے جھنڈا لہرایا اور گارڈ آف آنر کی سلامی لی۔ اس موقع پر کشش جھانكياں نکالی گئی، ملک سے محبت کے جذبے سے سرشار ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان جھانکیوں کا دیدار کیا اور قدم سے قدم ملانے والے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو دیکھ کر تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ملک کے آئین نے مختلف ریاستوں، زبانوں مذاہب، ذات، کھان پان اور ملبوسات جیسی رنگا رنگی والے اس ملک نے سب کو ایک لڑی میں پرونے کا کام کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ مثالی معاشرے کی تعمیر کے لئے تمام لوگ عوامی بہبود کے پروگراموں میں تعاون کریں۔
مسٹر آریہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پنچكولہ کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ریاستی سطح کی تقریب میں جھنڈا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ انهوں نے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد اور نیک خواہشات دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجاہد آزادی نے جس آزاد، طاقتور اور عظیم ہندوستان کے خواب دیکھے تھے، انہیں پورا کرنا ہر ہندوستانی کا فرض هے۔آزادی کے بعد نظام کے مطابق نظم و نسق کو نافذ کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آئین کی تخلیق کی۔ ہمارا آئین دنیا کا سب سے بڑا آئین ہے۔

پنجاب کے گورنر وی پی بدنور نے 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع جھنڈا لہرانے کے بعد کہا کہ پنجاب نے سرحدی ریاست ہونے کی وجہ سے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھتے هوئے اہم تعاون دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں آج یوم جمہوریہ روایتی خوش و جذبے سے منایا گیا۔ ریاستی سطح پر اہم تقریب یہاں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی، جہاں گورنرآنندی بین پٹیل نے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد خوبصورت اور پرکشش پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر معزز شہریوں، عام لوگوں اور سینئر پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں خوبصورت جھانكياں بھی پیش کی گئیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی کمل ناتھ نے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پر منعقد پروقار اور دلکش تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد پریڈ کی سلامی لی۔ انہوں نے روایتی انداز میں پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
مسٹر کمل ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ حکومت ’یووا سوابھیمان یوجنا‘ شروع کر رہی ہے، جس سے نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منشور میں کئے گئے اپنے سارے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے زیادہ وقت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ مالی انتظام کو مضبوط کیا جائے گا۔ ٹیکس چوری پر بھی قدغن لگائی جائے گی۔
چھتیس گڑھ کے دارالحکومت میں بارش کے دوران یوم جمہوریہ روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گيا۔ریاست میں اس موقع پر منعقد پروگراموں میں پرچم لہرایا کیا گیا اور حب الوطنی کے ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی سطح کا اہم پروگرام راجدھانی کے پولیس پریڈ میدان میں منعقد کیا گیا جہاں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی لیکن بارش کی وجہ پروگرام کا اختتام جلد کر دیا گیا۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کسانوں کی 207 کروڑ روپے کی بقایا رقم معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کے تقریباً 15 لاکھ کسانوں کو راحت ملے گی۔ انہوں اس موقع پر اپنی حکومت کے ایک ماہ کی مدت میں کسانوں کے 6300 کروڑ روپے کے قرض معافی سمیت کئے گئے کئی اہم اقدامات کا ذکر کیا۔

راجستھان میں 20واں یوم جمہوریہ زبردست جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم جمہوریہ پر منعقد تقریب میں جھنڈا کشائی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کی تقریب میں گورنر کلیان سنگھ نے صبح ساڑھے نو بجے جھنڈا کشائی کی۔ قومی گیت کے بعد گورنر کو سلامی دی گئی۔ اس دوران وزیراعلی اشوک گہلوت سمیت کابینہ کے اراکین، ججوں، ریاست کے سبھی بڑے افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
جموںوکشمیر کے ایس کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں زبردست سلامتی کے انتظامات کے درمیان 70واں یوم جمہوریہ کی تقریب منائی گئی۔ منی پور کی راجدھانی امپھال میں جنگجو اور طلبہ تنظیموں کے بائیکاٹ کی اپیل اور زبردست سلامتی انتظامات کے درمیان منی پور میں سنیچر کو 70واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے کنگلا میں منعقد اہم تقریب میں قومی جھنڈا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined