قومی خبریں

تصویری جھلکیاں: یوم جمہوریہ پر مدارس اسلامیہ میں نظر آیا حب الوطنی کا جذبہ

ہندو انتہا پسندوں کی طرف اکثر مدارس اسلامیہ پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ مدرسوں میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی نہیں کی جاتی، یہ تصاویر ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ کے مانند ہے۔

تصویر آس محمد
تصویر آس محمد 

مظفر نگر / سہارنپور: ہندوستان کا 70واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مدارس اسلامیہ بھی حب الوطنی کے رنگوں میں شرابور رہے۔ تمام مدراس میں پرچم کشائی کی گئی اور طالب علموں نے حب الوطنی پر مبنی ترانے اور نظمیں پیش کیں۔ اس موقع پر ہندوستان کی جنگ آزادی اور اس کی اہمیت پر اساتذہ اور مہمانان خصوصی کی طرف سے روشنی ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے اکثر مدارس اسلامیہ پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ مدرسوں میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی نہیں کی جاتی، یہ مختلف تصاویر مدارس کو غلط نظر سے دیکھنے والوں کے منہ پر طمانچے کے مانند ہیں۔

یہ سبھی تصاویر مغربی اتر پردیش کی ہیں اس میں دارالعلوم دیوبند کی بھی تصاویر شامل ہیں۔ دیوبند میں واقع دارالعلوم میں مولانا ارشد مدنی نے پرچم کشائی کی اور وطن کے نام محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

Published: undefined

دیکھئے کچھ تصاویر:

Published: undefined

دیوبند میں مولانا ارشد مدنی نے پرچم کشائی کی۔

Published: undefined

میرٹھ-بجنور روڈ پر میرانپور میں واقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں مقامی پولس اسٹیشن کے افسران نے بھی شرکت کی اور مدرسہ کے طلبا کی ستائش کی۔

Published: undefined

اس موقع پر قومہ ترانہ گایا گیا اور ترنگے پرچم کو سلامی دی گئی۔

Published: undefined

71 سالہ محمد عباس بھی یوم جمہوریہ کے رنگ میں شرابور نظر آئے۔ انہوں نے قومی پرچم کے رنگوں والی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔ محمد عباس نے اس موقع پر کہا کہ وطن پرستی ہمارے ایمان میں شامل ہے۔

Published: undefined

یوم جمہوریہ کا جوش و خروش کم طلبا والے مدرسوں میں نظر آیا۔

Published: undefined

مدرسوں میں بچے الصبح پہنچ گئے تھے۔ سارے بچوں کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے۔ صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور حب الوطنی کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر طالبات بھی پیش پیش رہیں، پیش ہے میرانپور کیتھوڑہ علاقہ کی ایک تصویر۔

Published: undefined

دیوبند سے ملحقہ مدارس میں اسکاؤٹ ٹرینگ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسکاؤٹ ڈریس میں ایک طالب علم تقریر کرتا ہوا۔

Published: undefined

اس موقع پر مدارس کے بچوں میں جوش و خروش نظر آیا۔ ان سبھی نے ہاتھوں میں ’بھارت پیارا ہے‘ اور ’جے ہند‘ جیسے نعروں کی تختیاں تھامے ہوئے تھے۔

Published: undefined

میدان پر ترنگا پرچم لے کر کھیلتا ایک بچہ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined