قومی خبریں

بڑے پلیٹ فارموں پر کشمیر کی نمائندگی کرنا، کشمیر کے پہلے سکھ ریپ گلوکار کا خواب

نودیپ کے والد بلبیر سنگھ کہتے ہیں کہ میرے بیٹے کو بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا، اس نے اسکول سے بھی تھوڑا بہت سیکھا۔ یہاں اس کو لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے۔

بڑے پلیٹ فارموں پر کشمیر کی نمائندگی کرنا، کشمیر کے پہلے سکھ ریپ گلوکار کا خواب / تصویر یو این آئی
بڑے پلیٹ فارموں پر کشمیر کی نمائندگی کرنا، کشمیر کے پہلے سکھ ریپ گلوکار کا خواب / تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے آلوچی باغ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سکھ ریپ گلوکار نودیپ سنگھ نے ماں کی عظمت اور نشے کی لعنت کے موضوعات پر اپنے ہی لکھے گانے گا کر شہرت کے منازل طے کرنا شروع کیے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ابھی ایک بڑے پلیٹ فارم پر کام کرنے کا موقع نصیب نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے حمایت و سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

موصوف ریپ گلوکار نے یو این آئی اردو کو اپنے ریپ موسیقی کے سفر کے بارے میں بتایا کہ 'میں پچھلے تین برسوں سے ریپ موسیقی گاتا ہوں، میں نے ماں کی عظمت اور نشے کے برے نتائج پر خود ہی لکھا ہے اور اس کو گایا بھی ہے، میں کشمیری، اردو اور ہندی زبانوں میں بھی لکھوں گا اور اب تک میں نے اپنے ہی لکھے تین گیت گائے ہیں'۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ مجھے اب تک کشمیر سے باہر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملا ہے اور میں بڑے پلیٹ فارموں پر کشمیر کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ نودیپ عرف نوی نے کہا کہ مجھے کشمیر میں لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'مجھے کشمیر میں لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے، جو بھی میرا گانا سنتا ہے تو وہ مجھے "کشمیر کا پہلا سکھ ریپ گلوکار" کے بطور یاد کرتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر کے باہر بھی مجھے لوگ سپورٹ کریں'۔ موصوف نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے تاکہ انہیں بڑے پلیٹ فارموں پر کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع مل سکے۔

Published: undefined

نودیپ کے والد بلبیر سنگھ کہتے ہیں کہ 'میرے بیٹے کو بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا، اس نے اسکول سے بھی تھوڑا بہت سیکھ لیا تھا۔ یہاں اس کو لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے'۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نودیپ کو مکمل سپورٹ کریں تاکہ انہیں بڑے پلیٹ فارموں پر کام کرنے کا موقع مل سکے۔ نودیپ کے دادا ککر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے پوتے کو بچپن سے ہی پڑھنے کے علاوہ موسیقی کا بھی شوق تھا اور وہ دونوں میدانوں میں کافی محنت کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined