ممبئی: ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کے شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر چھ گھنٹے کے لیے ہوائی پٹی بند ہونے کی وجہ سے ممبئی آنے اور جانے والے مسافروں کو سخت شواری کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح 11بجے سے اہم اور متبادل ہوائی پٹی کو درستگی کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ یہ مرمت کا پہلا مرحلہ تھا، دوسرے مرحلہ کے تحت 7 فروری اور 30 مارچ کو بھی ممبئی ایئرپورٹ پر مرمت کا کام چلے گا۔
Published: undefined
ممبئی ایئرپورٹ پر مرمت کا کام دو مراحل میں کیا جائے گا جس سے روزانہ تقریباً 300 پروازیں متاثر ہوں گی۔ اکتوبر کے بعد فروری-مارچ میں بھی مرمت کا کام ہوگا اس دوران شام 5 بجے سے رات 8 بچے کے درمیان فلائٹ سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔
مذکورہ دونوں رن وے مکمل طورپر بند ہیں اور اچانک سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے والے افراد کو پریشانی لاحق ہوئی۔ حاناکہ شام پانچ بجے رن وے دوبارہ کھول دئے گئے۔ ممبئی ایئرپورٹ آمد اور روانگی دونوں کے لئے صبح اور شام کے وقت کافی بھیڑ بھاڑ رہتی ہے جبکہ دوپہر میں کچھ راحت پائی جاتی ہے۔ اس کا اظہار ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کیا ہے۔
Published: undefined
اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جن مسافروں نے شام 5 بجے اور شام ساڑھے 7بجے کے درمیان ٹکٹ بکنگ کی ہیں انہیں زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔ لیکن ہنگامی حالات میں ٹکٹ بکنگ کرنے والوں کو پریشانی لاحق ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ممبئی ایئر پورٹ کے اہم رن وے کی صلاحیت 50 پرواز یومیہ کی ہے جو اس کی اعلان شدہ صلاحیت 46 سے زیادہ ہے۔ وہیں دوسرے رن وے پر کی صلاحیت 35 پروازوں کی ہے۔ اس ایئر پورٹ پر اوسطاً ایک ہزار فلائٹ ہر روز آتی اور جاتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined