قومی خبریں

ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے موٹروہیکل ایکٹ کو رد کیا جائے: ناناپٹولے

نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس کا موقف ہے کہ بی جے پی کے خلاف لڑنے والی تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر بی جے پی کو ہرانے کا مقصد حاصل کیا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے منظور کیا گیا نیا موٹر وہیکل ایکٹ ڈرائیوروں کے لیے نہایت سخت اور جابرانہ ہے۔ اس سیاہ قانون کے تحت حادثے کی صورت میں ٹرک ڈرائیور کو دس سال قید اور سات لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس سیاہ قانون کے خلاف گاڑی چلانے والوں میں زبردست ناراضگی ہے اور ٹینکر ڈرائیوروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جسے کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ و جابرانہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کو منسوخ کیا جائے۔

Published: undefined

تلک بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک نہایت ظالمانہ موٹر وہیکل ایکٹ متعارف کرایا ہے جس سے موٹرسائیکل وٹریکٹر چلانے والوں میں خوف ہے۔ اس قانون کی وجہ سے لوگ اپنی گاڑی خود چلانے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ سابقہ قانون کے مطابق ایکسیڈنٹ کی صورت میں 1-2 سال کی سزا اور 1000 روپے جرمانہ تھا لیکن نئے قانون کے مطابق 10 سال تک کی سزا اور 7 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگیا ہے اور یہ قانون اب غیر ضمانتی ہے۔ اس سخت سیاہ قانون کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ مودی حکومت نے صرف اس قانون کو پاس کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے 146 ایم پیز کو معطل کر دیا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی اس سیاہ قانون کی مخالفت کرتی ہے اور ڈرائیوروں کے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پر ناناپٹولے نے یہ بھی کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹ الاٹمنٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے، سیٹیں میرٹ کے مطابق تقسیم کی جائیں گی اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی پریس کانفرنس میں اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کی شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔کانگریس کا موقف یہ ہے کہ بی جے پی کے خلاف لڑنے والی تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر بی جے پی کو ہرانے کا مقصد حاصل کیا جائے۔ ناناپٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے برعکس مہایوتی میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق زبردست تنازعہ ہے۔ ان میں زبردست ٹکراؤ ہے لیکن بالآخر بی جے پی ای ڈی وسی بی آئی کا استعمال کرتے ہوئے اس تنازعے کو ختم کرے گی۔

Published: undefined

صحافیوں کے ذریعے پوچھے گئے اس سوال کاکہ کیابی جے پی ایودھیا میں شری رام کی مورتی کی پران پرتشٹھا کرنے کی سیاسی اسٹنٹ کررہی ہے؟ جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ جب ایودھیا میں بھگوان رام کے مورتی کی پران پرتشٹھا کرتے ہوئے ہندو مذہب کے اہم شنکراچاریوں کا کہنا ہے کہ نامکمل مندر میں مورتی کی پران پرتشٹھا نہ کی جائے۔ شنکراچاریہ کا کہنا ہے کہ جزوی طور پر تعمیر شدہ مندر میں مورتی لگانا غلط ہے اور یہ گناہ ہوگا۔ہمیں نہیں معلوم کہ بی جے پی پران پرتشٹھا کرنے کا سیاسی اسٹنٹ کررہی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ بہت بڑی تعداد میں ہندو اسے دھرم کے خلاف کہہ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined