عید الفطر کے موقع پر مسلمان صبروتحمل اور حکمت عملی کامظاہرہ کریں اور شرپسندوں کی شرارت پر ان سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔اس طرح کی اپیل ممبئی سمیت ملک بھر کے علمائے کرام اور دانشوروں نے کی ہے۔
Published: undefined
ایک بیان میں ممبئی میں انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ ماہ رمضان میں مسلمانوں نے جس صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے،اسی طرح صبروتحمل اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں۔ان کی کوشش ہونا چاہئے کہ وہ شرپسند وں کی شرارت سے خودکوبچائیں اور ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
Published: undefined
اس موقع پر ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے بھی مسلمانوں سے سادگی اور پُر امن طورعید منانے کی اپیل کی ہے اور کہاکہ اپنے بچوں کو ہدایت دیں اور سبھی اس کا خیال رکھیں کہ ہم سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے ۔
Published: undefined
ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ایم اے خالد نے بھی کہاکہ ملک کے حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو انتہائی سادگی سے عید منانا چاہئیے تاکہ اپنے محلے،شہر اور ملک کا امن برقرار رہے۔پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہر طرح سے ہماری کوشش ہونا چاہئے کہ دوسروں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کریں ۔
Published: undefined
ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ایم اے خالد نے بھی کہاکہ ملک کے حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو انتہائی سادگی سے عید منانا چاہئیے تاکہ اپنے محلے،شہر اور ملک کا امن برقرار رہے۔پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہر طرح سے ہماری کوشش ہونا چاہئے کہ دوسروں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کریں ۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پرعلمائے کرام اور دانشوروں کی جانب سے ملت اسلامیہ سے اپیل کی گئی کہ برادران اسلام جیسا کہ آپ کے علم میں ہے ، اس وقت ملک کی بیشتر ریاستوں میں فرقہ وارانہ امن بری طرح متاثر ہے ۔ شر پسند عناصر کھلے طور پر ملک کے امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو مکدر کرنے کے درپے ہیں ۔ ہر روز ملک کے کسی نہ کسی حصے سے ناخوشگوار خبر یں سننے کو مل رہی ہیں ۔ حال یہ ہے کہ جو مذہبی تہوار آپسی بھائی چار ے اور پیار و محبت اور یگانگت کو پروان چڑھانے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں ، ان کو بھی شر پسند عناصر نے اپنے سیاسی مفاد اور نفرت کے کاروبار کو بڑھانے کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ ان حالات کے درمیان رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور کچھ دن کے بعد عید الفطر آنے والی ہے ۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ عید الفطر اپنے وطنی بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھتے ہوۓ منائیں ، دو سبھی کے لیے خوش گوار تعلقات کی بحالی اور امن و امان کی فضا کے استحکام کا ذریعہ بنے اور کسی شر پسند کو کسی بھی طرح کی شر انگیزی کا موقع نہ ملے ۔ اس کے لیے مسلمانوں کے تمام مسالک و مکاتب فکر کی موقر ملی تنظیموں کے سر براہان اور اہم دینی وملی شخصیات نے ملت اسلامیہ ہند سے مشتر کہ اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقعے اور رمضان کے دیگر اہم موقعوں پر درج ذیل باتوں کا مخصوصی طور پر خیال رکھیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اپنی بستیوں اور محلوں میں امن کمیٹیوں کے ساتھ اور برادران وطن کے ساتھ میٹنگیں کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شر پسند کو شر پھیلانے کا کوئی موقع نہ ملے ، اگر کوئی ایسا کر تا ہے تو سب مل کر اس کے خلاف انتظامیہ سے شکایت کر میں ۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھی ایک نشست کر میں اور اس میں اس بات کا تیقن حاصل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ کسی بھی صورت میں لاء اینڈآرڈرکو متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ مہتم ریاستی ، ضلعی اور مقامی سطح پر دیگر مذاہب کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کر میں ، ان سے بھی اپیل جاری کروائی جائے ، کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی شر پسند گروہ کے دباؤ میں آکر لوگ ایسا کام نہ کر میں جو ملک کی فضا کو مکدر کرنے والا ہو ۔ کوشش کریں کہ برادران وطن کی اہم شخصیات اور حق پسند صحافی و غیر ہ عید گاہوں کے باہر موجود ہیں ۔ جہاں ممکن ہو وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی انتظام کیا جائے ۔ ه تمام مسلمان عید گاہ جاتے اور واپس آتے ہوئے پر امن رہیں اور اگر کوئی ان کو مشتعل کرنے کی کوشش کرے تو اس کا شکار نہ ہوں ۔ خطبہ عید میں بہت محتاط اور صاف زبان کا استعمال کر یں ، تا کہ آپ کی کسی بات کو بگاڑ کر پیش نہ کیا جا سکے ۔ تمام ہی عید گاہ کمیٹیوں اور مساجد کمیٹیوں سے گزارش ہے مذکورہ بالا گزارشات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی کو شش کر یں ۔ اپیل کنند گان میں مولانا محمد رابع حسنی ندوی جناب مولاناسید ارشد مدنی جناب سید سعادت الله حسینی مولانا سید جلال الدین عمری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی جناب نوید حامد جنرل سکریٹری ، آل انڈیا مسلم پرستی اور امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند محمد و آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ڈاکٹر سید علی محمد تقوی ڈاکٹر تلفر الاسلام خان مولانا محمد سفیان قاسمی مولاناسین اختر مصباحی تاب صدر ، آل الدیا مسلم پر ملی مولانا محسن نقوی مولانا جلال حیدر نقوی ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس امام وخطیب شیعه جوامع می کشمیری گیٹ ،ترجمان آل انڈیا شیعہ کونسل جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پر سل لا بورڈشامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز