قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے کو راحت: سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو شیو سینا کے انتخابی نشان پر فیصلہ نہ لینے کی ہدایت

عدالت عظمیٰ نے ادھو ٹھاکرے کو بڑی راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ شندے دھڑے کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرے۔

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مہاراشٹر میں سیاسی بحران سے متعلق دائر عرضیوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے ادھو ٹھاکرے کو بڑی راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ شندے دھڑے کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرے۔

Published: undefined

سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ 8 اگست کو تمام پارٹیوں کو الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کرنا ہے۔ اگر پارٹی اپنا جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے وقت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ اس معاملے کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ وہ 8 اگست کو فیصلہ کرے گی کہ اس معاملے کو سماعت کے لیے 5 ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجنا ہے یا نہیں۔

Published: undefined

ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی جے آئی نے کپل سبل سے پوچھا کہ یہ سیاسی پارٹی کی منظوری کا معاملہ ہے، ہم اس میں مداخلت کیسے کر سکتے ہیں؟ اس معاملہ پر الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے۔ اس پر کپل سبل نے کہا کہ فرض کریں کمیشن اس معاملے میں کوئی فیصلہ سنا دیتا ہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ نااہلی کا فیصلہ دیتی ہے۔ پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ نااہلی کا فیصلہ پہلے آنا چاہیے۔

Published: undefined

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ اگر کوئی فریق ایسے معاملات میں کمیشن کے سامنے آتا ہے تو اس وقت کمیشن کا فرض ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ اصل فریق کون ہے؟ الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا کہ دستاویزات طلب کئے گئے ہیں اور یہ عمل بالکل مختلف ہے۔

Published: undefined

ہریش سالوے نے کہا کہ فرض کریں کہ سب نااہل ہو جائیں اور الیکشن آ جائیں تو کیا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ہی اصل پارٹی ہیں۔ سالوے نے الیکشن کمیشن کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی بھی نااہل ہو جائیں تو بھی سیاسی پارٹی پر کیا فرق پڑے گا؟ سی جے آئی نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن اس وقت تک اپنی کارروائی ملتوی کر سکتا ہے جب تک عدالت اس معاملے میں فیصلہ نہیں دیتی؟

Published: undefined

سی جے آئی نے کہا الیکشن کمیشن کو ابھی اس معاملے میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے لیکن تمام فریق حلف نامہ داخل کر سکتے ہیں۔ ہم اس حوالے سے احکامات جاری نہیں کر رہے ہیں لیکن فی الوقت اس معاملے میں کوئی کارروائی نہ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined