بہار میں کورونا کی تیسری لہر میں گزشتہ 4 دنوں سے مل رہے مریضوں کی تعداد میں لگاتار گراوٹ آئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کی شرح کم ہو کر 1.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ شفایاب ہونے کی شرح بڑھ کر 95.66 فیصد ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار پر غور کریں تو جمعہ کو ریاست میں 3009 کورونا کے نئے مریض ملے تھے جب کہ 6896 متاثرہ مریض شفایاب ہوئے تھے۔ اس طرح ریاست میں جمعہ کو نئے مریضوں کی تعداد میں کمی اور شفایاب ہونے کی تعداد میں اضافہ کے بعد ریکوری ریٹ 95.66 فیصد درج کی گئی جب کہ انفیکشن کی شرح 1.97 فیصد درج کی گئی۔
Published: undefined
محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 11 جنوری کو 5908 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی تھی جب کہ 1790 مریض کورونا سے پاک ہوئے تھے۔ اس طرح دیکھا جائے تو ریاست میں اس دن ریکوری شرح 95.08 فیصد درج کی گئی تھی جب کہ انفیکشن کی شرح 3.14 فیصد درج کی گئی۔
Published: undefined
ریاست میں 15 جنوری کو بھی انفیکشن کی شرح 3.66 فیصد درج کی گئی تھی جب کہ ریکوری شرح 93.85 فیصد درج کی گئی۔ 16 جنوری کو بھی انفیکشن کی شرح گھٹ کر 3.45 فیصد تک پہنچ گئی اور ریکوری شرح بڑھ ک 93.95 فیصد درج کی گئی۔ گزشتہ چار دنوں میں انفیکشن کی شرح میں بھی لگاتار گراوٹ آئی ہے۔ منگل کے روز ریاست میں انفیکشن کی شرح 2.96 فیصد تھی جو بدھ کے روز گھٹ کر 2.74 فیصد اور جمعرات کو 2.30 فیصد تک پہنچ گئی۔
Published: undefined
بہار کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے، لیکن اس سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ابھی شادی بیاہ کے انعقادات شروع ہو گئے ہیں جس میں زیادہ احتیاط ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز