صنعتی دنیا کے سب سے بڑے ویکسی نیشن پروگرام کے ایک حصے کے تحت ریلائنس انڈسٹریز اب تک 10 لاکھ سے زائد مفت ویکسینیں لوگوں کو لگوا چکی ہے۔ یہ ویکسین ریلائنس کے ’مشن ویکسین تحفظ‘ کے تحت لگائی گئی ہیں۔ کمپنی ملک میں کووڈ ویکسین کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے عام لوگوں کے مزید 10 لاکھ اضافی ویکسین لگوائے گی۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ کمپنی کی سالانہ عام میٹنگ میں ، ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نیتا ایم امبانی نے عام لوگوں کے ویکسین کا عزم کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’اس مشن کو ملک گیر بنیادوں پر نافذ کرنا ایک بہت بڑا کام ہے لیکن ہر ہندوستانی کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے اور مذہب ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایک ساتھ مل کر یہ کام ہم کرسکتے ہیں اور ہم اسے کریں گے‘‘۔
Published: undefined
ریلائنس نے ملک بھر میں ویکسی نیشن کیلئے 171 مراکز قائم کیے ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن اب غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے مزید 10 لاکھ اضافی ٹیکے لگوائے گی۔
Published: undefined
’مشن ویکسین تحفظ‘ کے تحت ویکسین کے دس لاکھ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ کمپنی کے 98 فیصد ملازمین کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ کمپنی کے ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد کورونا ویکسینیشن کے دائرے میں تو آتے ہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی آف رول ملازمین ، ان کے کنبہ کے ممبران ، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے کنبہ کے ممبروں کو بھی بلا معاوضہ حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز