قومی خبریں

ریلائنس انڈسٹریز کو مارکیٹ کیپ میں بڑا نقصان، سب سے مالدار کمپنی ہونے کا مقام خطرے میں

ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ کیپ میں اس ہفتے 74،563.37 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، مگر وہ ملک کی سب سے مالدار کمپنی کے مقام پر برقرار رہی۔ ٹی سی ایس اور ایچ ڈی ایف سی بینک کو فائدہ ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>ریلائنس انڈسٹریز / آئی اے این ایس</p></div>

ریلائنس انڈسٹریز / آئی اے این ایس

 

ہندوستانی شیئر بازار کی رفتار اس ہفتے خاصی سست رہی اور پورے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر کئی اہم ایونٹس کا ہونا تھا، جن میں امریکی صدارتی انتخاب بھی شامل تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد شیئر مارکیٹ میں کچھ بہتری آئی، مگر یہ تیزی صرف دو دن تک برقرار رہ سکی۔ جمعرات اور جمعہ کو گھریلو شیئر بازار میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں سینسیکس اور نفٹی نچلی سطح پر بند ہوئے۔ گزشتہ ہفتے بی ایس ای سینسیکس میں 237.8 پوائنٹس یا 0.29 فیصد کی کمی آئی، جو اس سے پچھلے ہفتے کے کاروبار کے مقابلے میں کم سطح پر رہی۔

Published: undefined

ملک کی سرفہرست 10 کمپنیوں میں سے 6 کی مارکیٹ کیپ میں گزشتہ ہفتے 1،55،721.12 کروڑ روپے کی کمی آئی۔ سب سے زیادہ نقصان ریلائنس انڈسٹریز کو ہوا، جب کہ بھارتی ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، آئی ٹی سی، ہندوستان یونی لیور اور لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کی مالیت میں کمی آئی۔ اس کے برعکس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)، ایچ ڈی ایف سی بینک، انفوسس اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو فائدہ ہوا۔

Published: undefined

ریلائنس انڈسٹریز کی مالیت 74،563.37 کروڑ روپے سے گھٹ کر 17،37،556.68 کروڑ روپے رہ گئی۔ بھارتی ایئرٹیل کی مالیت 26،274.75 کروڑ روپے سے گھٹ کر 8،94024.60 کروڑ روپے رہ گئی۔ اسی طرح، آئی سی آئی سی آئی بینک کی مالیت 22،54.79 کروڑ روپے سے گھٹ کر 8،88،432.06 کروڑ روپے، اور آئی ٹی سی کی مالیت 15،449.47 کروڑ روپے سے گھٹ کر 5،98،213.49 کروڑ روپے رہ گئی۔ ایل آئی سی اور ہندوستان یونی لیور کی مارکیٹ کیپ میں بالترتیب 9،930.25 کروڑ روپے اور 7،248.49 کروڑ روپے کی کمی آئی۔

Published: undefined

دوسری جانب، ملک کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس کی مالیت 57،744.68 کروڑ روپے سے بڑھ کر 14،99،697.28 کروڑ روپے ہو گئی۔ انفوسس کی مالیت 28،838.95 کروڑ روپے سے بڑھ کر 7،60،281.13 کروڑ روپے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مالیت 19،812.65 کروڑ روپے سے بڑھ کر 7،52،568.58 کروڑ روپے ہو گئی۔

ریلائنس انڈسٹریز مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے اب بھی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہے، اس کے بعد ٹی سی ایس، ایچ ڈی ایف سی بینک، بھارتی ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، انفوسس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی ٹی سی، ہندوستان یونی لیور اور ایل آئی سی کا نمبر آتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined