مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہےکہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 50 ہزار روپے کی امداد ملے گی۔
Published: undefined
حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے کووڈ کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 50،000 روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔ یہ رقم اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کی جائے گی اور فیملی ممبر کے آدھار سے منسلک اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کی جائے گی۔
Published: undefined
حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہیہ انتظام آئندہ احکامات تک کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے بھی جاری رہے گا۔
Published: undefined
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سپریم کورٹ کے 30 جون 2021 کے فیصلے کی روشنی میں ہدایات تیار کی ہیں اور اسے وزارت داخلہ نے عدالت کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس معاملے پر آج سماعت ہونی ہے۔
Published: undefined
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا کی رقم دینے کا فیصلہ کرے گی ، تاہم ایکس گریشیا کی رقم ادائیگی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے کیا جائے گا۔
Published: undefined
ایکس گریشیا کی رقم کا دعویٰ کرنے کے لیے ، ریاستی حکومتیں ایک فارم جاری کرے گی اور اسے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ کو جمع کرانا ہوگا۔ فارم اور دستاویزات جمع کرانے کے بعد 30 دن کے اندر اندر ایکٹ گریشیا کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز