معروف اداکارہ ریکھا کے گھر تک کورونا پہنچ گیا ہے اور اطلاع ہے کہ ان کا سیکورٹی گارڈ کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ سیکورٹی گارڈ کے پازیٹو پائے جانے کے بعد بی ایم سی نے ریکھا کے بنگلے کو سیل کر دیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بالی وڈ کی کئی معروف ہستیوں کے اسٹاف کے لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جن میں کرن جوہر، جاہنوی کپور اور عامر خان شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کل امیتابھ اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ نانا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس بات کی اطلاع دونوں نے اپنے ٹویٹر ہیندل کے ذریعہ سب کو دی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی نے ریکھا کے بنگلے کے باہر ایک سرکاری نوٹس بھی لگا دیا ہے جس میں اس جگہ کو ممنوعہ زون قرار دیا ہے۔ریکھا کا بنگلہ باندرا میں واقع ہے اور اس کا نام سی اسپرنگس ہے۔ خبروں کے مطابق ریکھا کے بنگلے پر ہمیشہ دو سیکورٹی گارڈ رہتے ہیں اور وہی رکھوالی بھی کرتے ہیں۔ان گارڈوں میں سے ایک کورونا پازیٹو پایا گیا تھا اور اس کا ممبئی کے بی کے سی اسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔ واضح رہے بی ایم سی نے پورے علاقہ کو سیناٹائز کر دیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے ابھی تک ریکھا اور ان کے آفیشل ترجمان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔گزشتہ ہفتہ عامر خان کے ایک اسٹاف کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد عامر خان سمیت باقی سب نے جانچ کرائی تھی اور سب کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔
Published: undefined
کل سے فلمی دنیا کے لوگ ویسے ہی امیتابھ بچن کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر سے پریشان تھے اور اب یہ خبر بھی آئی ہے۔ واضح رہے بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی جوڑی بہت مشہوررہی ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز