اتر پردیش کے بدایوں ضلع میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں دس سالہ بچے کی پھانسی لگنے سے موت واقع ہو گئی۔ دراصل بدایوں کے تھانہ سول لائن علاقہ واقع ایک گاؤں میں 15 اگست کو بھگت سنگھ پر ڈرامہ پیش کرنے کے لیے ریہرسل کر رہے بچے کے پیر کے نیچے موجود ٹیبل اچانک کھسک گیا جس سے بچے کے گلے میں پھندا کس گیا اور پھر موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ خبروں کے مطابق اس واقعہ کے بعد بچے کے اہل خانہ نے بغیر پولیس کارروائی کے ہی اس کی آخری رسومات ادا کر دی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تھانہ کنور گاؤں علاقہ کے گرام بابٹ باشندہ بھورے سنگھ کا 10 سالہ بیٹا شیوم جمعرات کو گھر میں تنہا تھا جس کے بعد محلے کے دیگر بچے بھی آ گئے اور یومِ آزادی پر ڈرامہ کے لیے سردار بھگت سنگھ پر مبنی ڈرامہ کی تیاری کرنے لگے۔ شیوم سردار بھگت سنگھ کا کردار نبھا رہا تھا۔ اس دوران پھندا لگنے سے اس کی جان چلی گئی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا بچے کی ماں آرتی اور والد بھورے سنگھ کھیت میں کام کرنے گئے تھے۔ شیوم کے گلے میں پھندا لگنے کے بعد وہاں موجود بچے پریشان ہوئے اور مدد کے لیے آس پاس کے لوگوں کو پکارنے لگے۔ جب پڑوسی وہاں پہنچے تو لڑکے کو مردہ پایا۔ کسی طرح بچے کو پھندے سے اتارا گیا اور انتہائی غمناک ماحول میں اہل خانہ نے بچے کی آخری رسومات ادا کر دی۔
Published: undefined
گرام پردھان بھیم سین ساگر کا کہنا ہے کہ بچے کھیل رہے تھے اور والدین گھر پر موجود نہیں تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ بدایوں کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما نے بتایا کہ ان کی جانکاری میں یہ معاملہ آیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ تھانہ کنور گاؤں کے تھانہ انچارج کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر بھیجی گئی تھی لیکن اہل خانہ نے یہ تو بتایا کہ بچے کی موت ہو گئی، لیکن کس طرح سے ہوئی یہ جانکاری نہیں دی۔ سنکلپ شرما کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مطابق بھگت سنگھ پر ڈرامہ کی تیاری کرتے وقت بچہ ٹیبل سے گر گیا اور پھانسی لگنے سے اس کی موت ہو گئی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس ٹیم پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور جو بھی باتیں سامنے آئیں گی اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز