اترپردیش حکومت کی جانب سے ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگائے جانے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے رہائی منچ نے سنیچر کوالزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپنے مخالفین کو خائف کرنے کے لئے بدلے کے جذبے سے کام کررہی ہے۔
Published: undefined
رہائی منچ کے جنر ل سکریٹری راجیو یادو نے الزام لگایا کہ اترپردیش حکومت کے اشارے پر ریاستی پولیس آئین اور قانو ن کو طاق پر رکھ مہاتما گاندھی کے نظریات کو فروغ دینے کے لئے گورکھپور کے چوری۔چورا سے راج گھاٹ تک ’ستیہ گرہ ‘ پر نکلے انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت امن وامان اور سماج ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کو دبانا چاہ رہی ہے۔
Published: undefined
چوری۔چورا سے راج گھاٹ تک ستیہ گرہ کرنے والے 10 نوجوانوں اور این ایس اے کے تحت جیل میں قید ڈاکٹر کفیل کے بلا تأخیر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئےانہوں نےالزام لگایا کہ ریاستی حکومت کے سربراہ کی جانب سے مبینہ ’ٹھوک دو‘ اور بدلہ لینے ‘کی زبان استعمال کرنے کی وجہ سے پولیس کو اس قسم کی کاروائی کرنے کی تقویت ملتی ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی جانب سےضمانت کے فورا بعد این ایس اے لگائے جانے کی سخت لفظوں میں تبصرہ کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے راجیو یادو نے الزام لگایا کہ عدالت عظمی کے اس سخت تبصرے کو نظر انداز کر کے اترپردیش حکومت کے اشارے پر ایسی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
Published: undefined
کانپور دیہات میں دلت سماج کے افراد پراعلی سماج کے مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلت سماج کے افراد نے پولیس کی اجازت لے کر امبیڈکر کتھا کا انعقاد کیا تھا لیکن دبنگوں نے پوری دلت بستی کو گھیر کر ان کے خواتین،بچوں اور بوڑھوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا ۔رہائی منچ کے جنرل سکریٹری نے اس ضمن میں وزیر اعلی کے بیان نہ آنے پر بھی سوال کھڑے کئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined