سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر پر جاری تنازعے کے حوالے سے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر پر روک ایک اسلامی فلاحی ریاست کے مذہبی آزادی کے تصور کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور رہداری کھولنا ایک مستحسن عمل تھا لیکن اس کے برعکس مندر کی تعمیر پر پابندی ایک رجعت پسندانہ اقدام ہے۔
Published: undefined
موصوفہ نے اپنے ایک ٹوuٹ میں کہا کہ 'اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر پر روک عائد کرنا اسلامی فلاحی اسٹیٹ کے اس تصور کے خلاف ہے جو مذہبی آزادی کا حامی ہے۔ کرتار پور رہداری کے کھولنے کی کافی ستائش کی گئی تھی لیکن یہ حالیہ پہل رجعت پسند ہے'۔
Published: undefined
بتادیں کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مندر کی تعمیر تنازعے کا باعث بن گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی تعمیر پر روک لگادی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کے مطابق مندر کی تعمیر کا کام عمارت کا نقشہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز