وزیر عظم نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستان میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری کو لے کر کیے گئے اعلان کے بعد اس سمت میں تیز پیش رفت دکھائی دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں عوام سے خطاب میں کہا تھا کہ اب 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری کو منظوری دی جا رہی ہے۔ کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اس پیش رفت کے بعد اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کے بچوں کے لیے شروع ہونے والی ٹیکہ کاری کا رجسٹریشن یکم جنوری سے شروع ہوگا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری کے لیے بھی رجسٹریشن کووِن ایپ کے ذریعہ ہوگا۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر آر ایس شرما نے بتایا کہ یکم جنوری سے 15 سے 18 سال کے بچے ویکسین کے لیے اپنا نام رجسٹر کرا سکیں گے۔ بچے جب کووِن ایپ پر رجسٹریشن کرائیں گے تو انھیں سلاٹ فراہم کیا جائے گا۔ کووِن ایپ پر سلاٹ کے دوران بچوں سے ان کا آدھار کارڈ نمبر مانگا جائے گا۔ ممکن ہے کہ بچوں کے لیے الگ سے سنٹر بنایا جائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 3 جنوری 2022 سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دینی شروع کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بھارت بایوٹیک کی کورونا ویکسین ’کوویکسن‘ کو 15 سے 18 سال تک کے بچوں کے لیے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے فرنٹ لائن ورکرس اور 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں کے لیے بھی بوسٹر ڈوز یعنی ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز