بہار پکڑوا شادی کے لیے دہائیوں سے مشہور رہا ہے۔ حالانکہ ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کا دعویٰ ہے کہ پکڑوا شادی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی درج کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سال ابھی تک اس سلسلے میں تین معاملے ہی پوری ریاست میں درج کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
پکڑوا شادی یعنی وہ شادی جس میں شادی کے لیے اہل لڑکے کا اغوا کر کے اس کی جبراً شادی کروائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 80 کی دہائی میں شمالی بہار میں، خصوصاً بیگو سرائے میں پکڑوا شادی کے معاملے خوب سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد یہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی دیکھنے کو ملنے لگا تھا۔ ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال مارچ تک ریاست بھر میں محض 3 معاملے پکڑوا شادی کے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت ارریہ، پورنیہ اور اورنگ آباد میں ایک ایک معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے پہلے 2020 میں پکڑوا شادی کے 33 اور 2021 میں 14 معاملے درج کیے گئے تھے۔
Published: undefined
پولیس کے ایک سینئر افسر کہتے ہیں کہ ریاست کے کچھ اضلاع سے بزور طاقت شادی کرائے جانے کے لیے غیر سماجی اور مجرمانہ شبیہ کے لوگوں کے ذریعہ کبھی کبھی نوجوانوں کا اغوا کیے جانے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ مغوی نوجوان کی شادی کسی لڑکی سے کرا دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر ایسے واقعات کے پیچھے کی وجہ نوجوان کے اہل خانہ کی جہیز سے متعلق لالچ اور لڑکی کے گھر والوں کی غربت ہے۔
Published: undefined
پولیس بھی مانتی ہے کہ جہیز کی خرابی اور برے رسم کے سبب ہی ایسے لڑکی والوں کے ذریعہ مجرمانہ عناصر کا تعاون لے کر شادی کے لیے نوجوانوں کا اغوا کرایا جاتا ہے۔ قبل میں ایسے معاملے شمالی بہار کے کچھ اضلاع میں محدود ہوتے تھے، بعد میں دیگر اضلاع میں بھی ایسے واقعات شروع ہو گئے تھے۔ ویسے ان واقعات پر نظر رکھنے والے لوگ اسے تعلیم کی کمی کا باعث بھی تصور کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined