قومی خبریں

عدالت کی سختی کے بعد پرالی جلانے کے معاملوں میں کمی، ہریانہ کے کئی شہروں کی ہوا میں بہتری

ریاست میں اب تک 689 مقامات پر پرالی جلانے کے کیس درج ہوئے ہیں، جو 2021 کے بعد سے اب تک کم ترین سطح پر ہیں۔ یہ کمی عدالت کی جانب سے ریاستوں پر سختی اور کسانوں پر جرمانے عائد کرنے کے سبب دیکھی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل تصویر سوشل میڈیا

 

پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کے باعث ہریانہ میں ہوا کے معیار میں کچھ بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ جمعہ کو صرف تین واقعات کی رپورٹ ملی ہے جو کیتھل، کروکشیتر اور سونی پت میں پیش آئے۔ ریاست میں اب تک 689 مقامات پر پرالی جلانے کے کیس درج ہوئے ہیں، جو 2021 کے بعد سے اب تک کم ترین سطح پر ہیں۔ یہ کمی عدالت کی جانب سے ریاستوں پر سختی اور کسانوں پر جرمانے عائد کرنے کے سبب دیکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کے باوجود ریاست کے پانچ بڑے شہروں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 200 کے اوپر ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں یہ 100 سے 200 کے درمیان ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی سے بچنے کے لیے حکومت نے کسانوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے اور آگاہی بڑھانے کے لیے بیداری مہمات بھی شروع کی ہیں۔ اس کے علاوہ، تہوار کے موسم میں بڑھتی آلودگی سے بچنے کے لیے وزارت صحت نے عوام، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت نے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے اور زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے دور رہنے کی صلاح دی ہے۔ وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں پرالی اور باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی، تہواروں کے دوران پٹاخے کم چلانے، اور ڈیزل جنریٹرز پر انحصار محدود کرنے جیسے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے بھی بڑھتی آلودگی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ انہوں نے آلودگی کی وجہ سے صبح میں ٹہلنا بند کر دیا ہے۔ ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل اتل گوئل نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined