نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے سے عین قبل ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تین مربہ تخفیف کی گئی ہے۔
سرکاری آئل کمپنیوں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تقریباً 70 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ تاہم، اس کٹوتی کا فائدہ صرف 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر دستیاب ہوگا۔ گھریلو استعمال کے لیے اس بار بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین کٹوتی کے بعد دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کی قیمت 69.50 روپے کم ہو کر 1676 روپے پر آ گئی ہے۔ اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں قیمت میں 19 روپے کی کمی ہوئی تھی اور یہ 1745.50 روپے پر آ گئی تھی۔ اسی طرح کولکاتا میں آج سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1787 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ممبئی کے لوگوں کو اب اس بڑے سلنڈر کے لیے 1629 روپے ادا کرنے ہوں گے جب کہ چنئی میں اب اس کی قیمت 1840.50 روپے ہوگی۔
Published: undefined
19 کلوگرام تجارتی سلنڈر کی قیمت میں یہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ لوک سبھا انتخابات اپریل کے مہینے میں شروع ہوئے تھے۔ ووٹنگ کے آخری مرحلے کے تحت آج یکم جون کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے بعد 4 جون کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آئیں گے۔
Published: undefined
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کئی کمی کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ یعنی یکم اپریل سے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 19 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ یکم مئی سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 19 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ اپریل سے پہلے لگاتار تین ماہ تک کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
Published: undefined
گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آخری تبدیلی مارچ میں ہوئی تھی، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم خواتین (8 مارچ 2024) کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے 7 مارچ کو مودی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کے معاملے میں عام لوگوں کو راحت دی تھی۔ تب کابینہ نے 31 مارچ 2025 تک پی ایم اجولا اسکیم کے استفادہ کنندگان کو 300 روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے 14 کلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یعنی گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 3 ماہ سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined