نئی دہلی: ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے جبکہ سات ریاستوں اور زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو میں فعال کیسوں کی تعداد میں پانچ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ میں چار، گوا میں تین، جموں و کشمیر اور سکم میں دو دو، بہار، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، ہماچل پردیش، کیرالہ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 445 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,32,370 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
وزارت صحت کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,93,390 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 34 کم ہو کر 1983 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں، کووڈ-19 کی وجہ سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,31,893 پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 142 بڑھ کر 4,44,59,514 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula