نئی دہلی: دہلی کی تاریخی عمارت لال قلعہ کو ایک مرتبہ پھر سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لال قلعہ کے احاطہ میں برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل لال قلعہ کے احاطہ میں تقریباً 20 کووں کی موت ہوگئی تھی۔ ابھی تک، لال قلعہ کمپلیکس میں 60 کے قریب پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لال قلعہ کے احاطہ کو اگلے احکامات تک سیاحوں اور عام شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
احاطہ لال قلعہ میں کام کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا، "لال قلعہ کے احاطہ میں ہر روز مردہ پرندے پائے جا رہے ہیں۔ اب تک تقریباً 60 پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، حال ہی میں لال قلعہ کے احاطہ میں ایک انیمل ہزبنڈری کی ٹیم جانچ کے لئے آئی۔ قومی ٹیم سے بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک لال قلعہ کی صورتحال معمول پر نہیں آتی اس وقت تک اس تاریخی عمارت کو بند رکھا جائے۔
Published: undefined
اس سے قبل 20 کوے مردہ پائے گئے تھے، جن کے نمونے لیب میں جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد لال قلعہ کو بند کرنا پڑا تھا۔ اب پھر سے متعدد پرندے مردہ پائے جانے کی وجہ سے لال قلعہ کو بند کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لال قلعہ کے احاطہ میں یوم جمہوریہ، 26 جنوری کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد بھی احاطے کو بند کرنا پڑا تھا۔ اس دوران ہونے والے تشدد میں لال قلعہ کے احاطہ کو نقصان پہنچنے کا دعوی کیا گیا تھا اور اسے سیاحوں اور عام شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز