نئی دہلی: انٹرپول نے پنجاب نیشنل بینک سے تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاون ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی کے خلاف ریڈ کارنر (آر سی) نوٹس جاری کیا ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ انٹرپول نے پانچ جانچ ایجنسیوں کی درخواست پر چوکسی کے خلاف گزشہ بدھ (12 دسمبر) کو ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس کے جاری ہونے سے ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے چوکسی تک پہنچنا آسان ہوگا۔
چوکسی اور ان کا بھانجہ نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک سے 13،000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے ملزم ہیں۔ اس سال جنوری کے پہلے ہفتے میں فرار ہونے والے چوکسی نے انٹی گوا کی شہریت حاصل کی ہے۔ اس نے اور ان کی کمپنیوں نے بینک سے 7،000 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کی ہے۔
Published: undefined
چوکسی نے ریڈ کارنرنوٹس جاری کرنے کی سی بی آئی کی درخواست کے خلاف اپیل کی تھی۔ چوکسی کا الزام ہے کہ ان کے خلاف معاملہ سیاسی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں جیل کی حالت، اپنی ذاتی حفاظت اور صحت جیسے مسائل پر سوال اٹھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ انٹرپول کمیٹی کے پانچ رکنی کورٹ کے پاس گیا تھا۔ ریڈ کارنر نوٹس بھگوڑے مجرم کے لئے ایک طرح کا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ ہوتا ہے جس میں انٹرپول اپنے رکن ممالک کو گرفتار کرنے یا انہیں گرفتار کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined