قومی راجدھانی سمیت ملک کے شمالی حصوں میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار ہے، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی کے لیے 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔
Published: undefined
اس سال، شہر نے مسلسل 30 دنوں سے زیادہ وقت تک 40 ڈگری سیلسیس اور اس سے زیادہ درجہ حرارت درج کئے جانے کے ساتھ طویل وقت تک گرمی کی لہر اور شدید گرمی کی صورتحال برقرار ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا، "اگلے دو دن کے دوران شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد شمال مغربی ہندوستان کی طرف آنے والے مغربی ڈسٹربنس کے اثر سے آہستہ آہستہ اس میں کمی آئے گی۔"
Published: undefined
محکمہ کے مطابق کل تک قومی راجدھانی میں کل تک شدید گرمی اور رات میں گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ اس کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز