نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں لیکن مودی حکومت انہیں بھر نہیں رہی ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں بھی نہیں ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا، "مودی حکومت کی ترجیح کبھی بھی خالی آسامیوں کو پُر کرنا نہیں رہی۔ سال 2014 کے مقابلے میں مرکزی حکومت میں سویلین ملازمتوں کی اسامیاں دوگنی ہوگئی ہیں۔ سرکاری محکموں میں کل ملاکر 30 لاکھ آسامیاں خالی ہیں۔"
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’بے حس مودی حکومت دلت مخالف، قبائلی مخالف، پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مخالف ہے، اسی لیے وہ خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہی، کچھ ہزار بھرتی کے خط بانٹ کر، مودی جی واہ واہی حاصل کرنے کی قواعد میں نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined