لکھنو: اتر پردیش میں اہم ندیوں میں آخری رسومات کے لئے لاشوں کو بہانے پر روک لگانے کے بعد پولیس محکمہ کو ندیوں کے کنارے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
خاص طورپر گنگا ندھی کے کنارے 24 گھنٹے پولیس، پی اے سی اور ایس ڈی آر ایف کے ذریعہ پٹرولنگ کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دی ہے جبکہ وارانسی میں ندی کے کنارے ملے سات، غازی پور میں پندرہ، چندولی اور بلیا میں 8-8 لاشوں کی حکومت کی طرف سے مکمل ریت رواج کے ساتھ آخری رسومات ادا کرائی گئیں۔
Published: undefined
ضلع انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ گاووں اور گھاٹوں کے آس پاس کے علاقوں میں لاڈو اسپیکر کے ذریعہ خصوصی بیداری مہم چلائی جائے۔ آخری رسومات کے لے حکومت کی اسکیم کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائے جس میں انتظامیہ کی طرف سے غریبوں کو لاشوں کی آخری رسومات کے لئے پانچ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔
Published: undefined
ساتھ ہی کووڈ۔19سے متاثرہ لاشوں کی آخری رسومات کووڈ پروٹوکول کے مطابق کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ لاشیں بہانے کے واقعات نہ ہوں اس کے لئے پولیس کی طرف سے ندی کے کنارے اور ندی میں گشت کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز