دیوالی پر بھاری خریداری کو قیمتوں میں اضافہ کو فوری وجہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن اس کے علاوہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل غیر یقینی کا ماحول اور عالمی تناؤ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
Published: undefined
دیوالی سے پہلے سونے کی قیمت اب تک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مضبوط مانگ کی وجہ سے دہلی این سی آر کے بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر 82,400 روپے فی دس گرام کی نئی تاریخی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
آل انڈیا بلین ایسوسی ایشن کے مطابق دیوالی سے پہلے مضبوط مانگ کی وجہ سے دہلی میں 99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 82,400 روپے فی 10 گرام کی نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔ 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت بھی 1000 روپے اضافے کے ساتھ 82000 روپے فی 10 گرام کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے، دھنتیرس، 29 اکتوبر 2024 کو، 99.9 فیصد اور 99.5 فیصد خالصتا والا سونا 81,400 روپے اور 81,000 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔
Published: undefined
تاجروں کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ دیوالی کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مقامی جیولرز کی جانب سے کی جانے والی بھاری خریداری کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل غیر یقینی کا ماحول اور عالمی تناؤ بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سونے کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 29 اکتوبر 2023 کو سونے کی قیمت 61,200 روپے فی 10 گرام تھی جو اب 82,400 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
چاندی کی قیمت ایک بار پھر ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ 1,300 روپے کی چھلانگ کے ساتھ، چاندی 1.01 لاکھ روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ تجارتی سیشن میں اس کی قیمت 99،700 روپے فی کلوگرام تھی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی ایک سال میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو چاندی کی قیمت 74,000 روپے فی کلو تھی جو اب 1,01,000 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined