نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں ریکارڈ 613 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 673165 ہوچکی ہے، جبکہ روس میں اب تک 673564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 613 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19268 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14856 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک کل 409083 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ مللک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 244814 فعال معاملے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں انفیکشن کے 7074 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے انفیکشن کی تعداد 200064 اور 295 اموات ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 8671 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 108082 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Published: undefined
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی تعداد 4280 بڑھ کر 107001 پر پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں 65 افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1450 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 60592 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 97200 اور مرنے والوں کی تعداد 3004 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں 68256 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 35312 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1925 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 254063 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 26554 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کے باعث 773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 18154 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں، تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 22312 تک پہنچ چکی ہے، 288 افراد فوت ہوچکے ہیں اور اب تک 11537 افراد اس مرض سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ کرناٹک میں 21549 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 335 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 9244 افراد بھی صحت مند ہوچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں، 21231 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 736 افراد ہلاک اور 14166 افراد اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی، کورونا پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 19532 ہوچکی ہے اور اب تک 447 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جب کہ 15640 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش میں، 17699 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں، 16548 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 260 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے، مدھیہ پردیش میں 598، پنجاب میں 162، جموں و کشمیر میں 127، بہار میں 89، اتراکھنڈ میں 42، اڈیشہ میں 34، کیرالہ میں 25، جھارکھنڈ میں 17، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14،پدوچری میں 12، ہماچل پردیش میں 11،چنڈی گڑھ اور گوا میں چھ،اروناچل پردیش، تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined