نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے ایک دن میں ریكارڈ 5611 کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3303 ہو گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹرمتاثر ہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تہائی حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہو گئی ہے اور 1325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 12448 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور84 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4895 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں ’فائیو فیگر‘ کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 12140 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 719 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5043 افراد اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے اور یہاں بھی متاثرین کی تعداد فائیو فیگرمیں پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 500 نئے کیسز سامنے آئے ہیں تاہم اس دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہاں اب تک 10554 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 168 جبکہ 4750 لوگوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5845 ہو گئی ہے جبکہ 143 افراد کی موت ہو چکی ہے، اور 3337 لوگ مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4926 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے اور 2918 لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں 2961 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 250 افراد کی موت ہو چکی ہے، اب تک 1074 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کوروناوا ئرس سے 1634 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 38 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1010 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2532 اور کرناٹک میں 1397 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 52 اور 40 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکزکے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1317 ہو گئی ہے اور 17 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 38، ہریانہ میں 14، بہار میں نو، اڑیسہ میں پانچ، کیرالہ اور آسام میں چار چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین اور میگھالیہ، پڈوچیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز