نئی دہلی: کانگریس نے راجستھان یونٹ میں کئی دنوں سے جاری تنازعہ کے سلجھنے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پارٹی اعلیٰ کمان کے ’سب کو ساتھ لے کر چلنے‘ کی پالیسی کا نتیجہ بتایا کہ اور کہا کہ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کرارا جواب ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ کانگریس کے ریاستی رہنماؤں کے درمیان جاری تنازعہ سے مسلسل بحران بڑھ رہا تھا لیکن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور پارٹی میں ہر کسی کے جذبات کی قدر کرنے کی پالیسی کے سبب یہ تنازعہ ختم ہو گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’راجستھان کے سیاسی ہلچل کے تھمنے پر ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کو مبارکباد۔ راہل گاندھی کی دور اندیشی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم اور پرینکا گاندھی واڈرا کا تعاون رنگ لایا۔ اشوک گہلوت کی پختگی اور سچن پائلٹ کے اعتماد نے حل نکالا ہے‘۔
Published: undefined
ترجمان نے اس صلح کو بی جے پی کے منھ پر کرارا طمانچہ قرار دیا اور کہا کہ’ یہ بی جے پی کو کرارا جواب ہے جو اپوزیشن میں ہو کر اور عوام کی جانب سے برطرف کیے جانے کے باوجود حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہے تھی۔ یہ وہی ہیں جو ہر طرح کے ہتھکنڈے اختیار کیے جانے کے بعد بھی بی جے پی اراکین اسمبلی کی پارٹی کی میٹنگ تک نہ بلا پائے بالآخر انھیں ہوٹل میں رکھنا پڑا۔ اب سب گلے شکوے اور کڑواہٹ بھلا کر تمام اراکین اسمبلی اور کانگریس کے ساتھی راجستھان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined