نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے ملک کے پانچ ہائی کورٹوں میں چیف جسٹس کے عہدے پر ججوں کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے الگ الگ بیانات کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 3 رکنی کالجیم نے جسٹس پریتنکر دیواکر کو الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
اسی طرح جسٹس ٹی ایس شیواگنم کو کلکتہ ہائی کورٹ، جسٹس رمیش سنہا کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ، جسٹس سونیا جی گوکانی کو گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کالجیم کی ریلیز کے مطابق جسٹس چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل کالجیم نے جمعرات کے روز پانچ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز