طویل مدت سے خسارے کا شکار آٹو سیکٹر کو کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی مدت کے بعد اگست اور ستمبر مہینے میں کچھ راحت ضرور ملی تھی، لیکن اکتوبر مہینے میں ایک بار پھر اس سیکٹر کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ اس مہینے دھنتیرس اور دیوالی جیسے بڑے تہواروں کے باوجود گزشتہ مہینے ملک بھر میں سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلرس ایسو سی ایشن (فاڈا) کے مطابق اکتوبر میں مسافر کاروں کی فروخت 8.8 فیصد تک گری ہے۔ فاڈا کے اعداد و شمار کے مطابق پیسنجر گاڑیوں کی خوردہ فروخت اکتوبر میں 8.8 فیصد گھٹ کر 249860 یونٹ رہ گئی، جب کہ ایک سال پہلے اسی دوران اس سیگمنٹ کی گاڑیوں کی فروخت 273980 یونٹ رہی تھی۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن سے سپلائی چین میں رخنہ پڑا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کا رجسٹریشن بھی دھیما پڑا ہے۔
Published: undefined
اسی طرح دوپہیہ گاڑیوں کی بات کریں تو اکتوبر مہینے میں ان کی ڈیمانڈ حیرت انگیز طور پر گھٹی ہے۔ اس سال اکتوبر میں کل 1041682 دوپہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں، جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کل 1423394 ٹو وہیلر فروخت ہوئے تھے۔ سال در سال فروخت کی بنیاد پر دیکھیں تو اس سال ان گاڑیوں کی فروخت میں 26.82 فیصد گراوٹ درج ہوئی ہے۔ حال میں صرف نوراتر کے دوران فروخت میں تھوڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔
Published: undefined
اس تہواری سیزن میں سب سے زیادہ خسارہ کمرشیل گاڑیوں کی فروخت میں ہوا ہے۔ فاڈا کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں کمرشیل گاڑیوں کی فروخت 30.32 فیصد گھٹ کر 44480 یونٹ تک محدود رہ گئی۔ جب کہ ایک سال پہلے اسی دوران 63837 یونٹ کی فروخت ہوئی تھی۔ اسی طرح تھری وہیلرس کی فروخت بھی اکتوبر میں 64.5 فیصد گھٹ کر 22381 یونٹ رہی، جو گزشتہ سال اکتوبر میں 63042 یونٹ رہی تھی۔ حالانکہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران ٹریکٹر کی فروخت 55 فیصد بڑھ کر 55146 یونٹ ضرور پہنچی ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ملک میں آٹو سیکٹر گزشتہ طویل مدت سے بحران کا شکار ہے۔ اس کے بعد اس سال مارچ میں لگے لاک ڈاؤن نے تو ایک طرح سے آٹو سیکٹر کی کمر ہی توڑ دی۔ لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد اگست اور ستمبر میں فروخت کی رفتار دیکھتے ہوئے اکتوبر میں سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت بڑھنے کی امید تھی، لیکن 23.99 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ گزشتہ مہینے سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت 1413549 یونٹ رہی، جو ایک سال پہلے 1859709 یونٹ تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined