قومی خبریں

کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے بی جے پی ذمہ دار: غلام احمد میر

غلام احمد میر نے کہا ’’یو پی اے حکومت نے اپنے 10 سالہ دور اقتدار کے دوران ترقی، امن اور لوگوں کی جان بچانے کا بہتر ماحول پیدا کیا تھا، لیکن مودی حکومت کے دوران جموں وکشمیر میں حالات بدتر ہوئے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اننت ناگ: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ بی جے پی ہی جموں و کشمیر کے موجودہ صورتحال کی اصل ذمہ دار ہے۔

اننت ناگ میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر نے کہا 'یو پی اے حکومت نے دس سالہ دور اقتدار کے دوران یہاں ترقی، امن اور جان بچانے کا ایک بہترماحول پیدا کیا تھا لیکن مودی حکومت کے 5 برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں حالات بدتر ہوئے'۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف رہی ہیں جس کے باعث یہاں پولنگ کی شرح بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

غلام احمد میر جو پارلیمانی حلقہ اننت ناگ کے کانگریسی امیدوار ہیں، نے کہا کہ سال 2014 کے انتخابات میں یہاں 80 فی صدی پولنگ ہوئی تھی لیکن اس کے بعد جو چناؤ یہاں ہوئے ان کی پولنگ شرح نیچے رہی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر اور کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کو بنیاد بنا کر باقی ملک میں اپنا ووٹ بنک پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ میر نے کہا 'مجھے امید ہے کہ اس چناؤ میں لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے بی جے پی، آر ایس ایس اور ان کے حامیوں کو کرارا جواب دیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کل اُن کا حامی رہا ہے جن کے باعث یہاں یہ حالات پیدا ہوئے یا نئے لوگ ان کے حامی بننے نکلے ہیں تو ان کا کشمیر خاص کر جنوبی کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ سے خاطر خواہ جواب دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined