قومی خبریں

وارانسی پہنچی بھارت جوڑو نیائے یاترا، راہل گاندھی نے کہا- ’ملک میں خوف کی فضا‘

راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو نیائے یاترا یوپی کے وارانسی پہنچ گئی ہے۔ یہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "ملک میں نفرت کا ماحول ہے، یہ ملک نفرت کا ملک نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

 

وارانسی: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو نیائے یاترا یوپی کے وارانسی پہنچ گئی ہے۔ یہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "ملک میں نفرت کا ماحول ہے، یہ ملک نفرت کا ملک نہیں ہے۔ میں نے بھارت جوڑو یاترا میں کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کی۔ اپنی یاترا کے دوران میں ہزاروں لوگوں سے ملا۔ ملک میں خوف کی فضا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے پیدل یاترا کے دوران لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا، ’’مجھے بھارت جوڑو یاترا شروع کیے ایک سال ہو گیا ہے، میں کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل گیا، 4 ہزار کلومیٹر کی اس یاترا کے دوران میں ہزاروں لوگوں سے ملا۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لاکھوں لوگ پیدل یاترا میں چلے۔ یاترا میں اگر کوئی دھکا لگنے کے بعد گرتا تو ہجوم اسے اٹھا لیتا، ہجوم اس کی حفاظت کرتا تھا۔ کسان آئے، مزدور آئے، چھوٹے تاجر آئے، بے روزگار نوجوان آئے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے دلوں میں تھا، وہ مجھ سے اکیلے ملے اور اس کے بارے میں بات کی۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا، "جب چھوٹے تاجر مجھ سے ملتے تھے تو کہتے تھے کہ ہم ڈرتے ہیں کہ کل کیا ہوگا، میں نے پوری یاترا میں کہیں نفرت نہیں دیکھی۔ بی جے پی کے لوگ آتے تھے، آر ایس ایس کے لوگ آتے تھے۔ جیسے ہی وہ یاترا میں آتے، پیار سے بولنے لگتے تھے۔ یہ ملک محبت کا ملک ہے، نفرت کا ملک نہیں۔ یہ تب مضبوط ہوتا ہے جب یہ یکجا ہو کر کام کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’میں یہاں انا کے ساتھ نہیں آیا، میں سر جھکا کر گنگا جی کے پاس آیا ہوں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران بھی میں سر جھکا کر چلتا تھا۔ میں نے اپنی یاترا سے پہلے ٹیم کو بتا دیا تھا کہ یاترا میں بہت سے چیلنجز ہوں گے۔ لوگ مجھ سے ملنے آئیں گے، غریب لوگ آئیں گے، امیر لوگ آئیں گے، سب آئیں گے، جو بھی آئے اسے لگے کہ میں اپنے گھر آیا ہوں، اپنے بھائی سے ملنے آیا ہوں۔ مجھ سے اس کی ملاقات پیار سے ہونی چاہئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined