قومی خبریں

شوپیاں میں دوبارہ پولنگ بی جے پی حامی پارٹیوں کو مدد کرنے کا وسیلہ: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بی جے پی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے

محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف معیارات اپنا رہا ہے۔ شوپیاں کے بال پورہ انتخابی حلقے میں ووٹنگ کی زیادہ شرح درج ہونے کی بنا پر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بی جے پی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے‘۔

Published: undefined

دریں اثنا پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ایک رکن عوامی نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ بانڈی پورہ کے دو انتخابی حلقوں میں انتخابات میں ہوئی دھاندلیوں کے پیش نظر دوبارہ پولنگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس مطالبے کو مسترد کیا گیا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوئی اور ووٹ شماری ماہ رواں کی 22 تاریخ کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined