بہار سے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کو لے کر کشمکش کی حالت کے درمیان مرکزی وزیر اور جنتا دل یو کے سینئر لیڈر آر سی پی سنگھ نے بدھ کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ نااتفاقی سے ضروری انکار کیا، لیکن اس درمیان انھوں نے اپنے ٹوئٹر بایو سے جنتا دل یو کا نام ہٹا دیا۔ آر سی پی سنگھ نے ٹوئٹر پروفائل میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے پیغام کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر ڈالی ہے۔
Published: undefined
آر سی پی سنگھ نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور وزیر اعلیٰ کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے اور بدھ کی شام وہ پٹنہ جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ سے کسی ایشو پر کوئی نااتفاقی نہیں ہے۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کی تاریخ 24 سے 31 مئی تک ہے اور آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہے۔ اس لیے آج شام کو میں پٹنہ جا رہا ہوں۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ انھوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اتفاق کے بغیر مرکزی وزیر کے طور پر حلف لیا، آر سی پی سنگھ نے اسے افواہ بتایا اور کہا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ کی مرضی سے ہی حلف لیا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ نتیش کمار اور آر سی پی سنگھ کے درمیان رشتے تلخ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ سال مرکزی کابینہ میں ہوئے رد و بدل میں جنتا دل یو سے واحد وزیر کی شکل میں حلف لیا تھا۔ اس درمیان سنگھ کے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کو لے کر پوری طرح سے غیر یقینی کی صورت حال ہے۔ ان کی مدت کار آئندہ مہینے ختم ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined