ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج ایک نئی جانکاری دی ہے جس میں کہا ہے کہ 2000 روپے کے 98.04 فیصد بینک نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آ چکے ہیں۔ اب صرف 6970 کروڑ روپے قدر کے نوٹ ہی ایسے ہیں جو عوام کے پاس ہیں۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ 19 مئی 2023 کو کاروبار بند ہونے کے وقت مجموعی طور پر 3.56 لاکھ کروڑ روپے قیمت کے 2000 روپے کے بینک نوٹ چلن میں تھے۔ چلن میں شامل نوٹوں کی یہ قدر 31 اکتوبر 2024 کو کاروبار بند ہونے تک 6970 کروڑ روپے رہ گئی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے 19 مئی 2023 کو 2000 روپے کے بینک نوٹ کو چلن سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ ان نوٹوں کو جمع کرنے یا بدلنے کی سہولت 7 اکتوبر 2023 تک سبھی بینک برانچ میں دی گئی تھی۔ یہ سہولت اب بھی ریزرو بینک کے 19 دفاتر میں دستیاب ہے۔ جب مرکزی بینک نے 2000 روپے کے بینک نوٹ چلن سے باہر کیے تھے تب 7 اکتوبر 2023 تک لوگوں کو یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ اسے اپنے قریب کے کسی بھی بینک برانچ میں جمع کرا سکیں۔ اس کے بعد لوگوں کو آر بی آئی کے ریجنل دفاتر اور پوسٹ کے ذریعہ سے نوٹ بدلوانے کی سہولت دی گئی۔ آر بی آئی کے ریجنل دفاتر احمد آباد، بنگلورو، بیلاپور، بھوپال، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، گواہاٹی، حیدر آباد، جئے پور، جموں، کانپور، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، پٹنہ اور ترووننت پورم میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined