قومی خبریں

رویش کمار ’این ڈی ٹی وی‘ سے مستعفیٰ، ایک دن پہلے ہی بورڈ سے ہٹے تھے پرنائے رائے اور رادھیکا

این ڈی ٹی وی کی چیئرپرسن کی جانب سے بھیجے گئے ایک ای میں میں کہا گیا ’’رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفی دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کا استعفیٰ فور طور پر قبول کرنے کی گزارش کو منظور کر لیا ہے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: معروف ٹی وی اینکر اور صحافی رویش کمار نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی گروپ کی چیئرپرسن سوپرنا سنگھ کی جانب سے وہاں کے ملازمین کو بھیجے گئے ایک ای میں میں کہا گیا ’’رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفی دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کا استعفیٰ فور طور پر قبول کرنے کی گزارش کو منظور کر لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

رویش کمار نے پرنائے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا رائے کے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنا استعفی پیش کیا۔ یہ کمپنی این ڈی ٹی کی پروموٹر گروپ وہیکل ہے۔

رویش کمار اپنے پروگرام ’رویش کی رپورٹ‘ سے مشہور ہوئے اور بعد میں ’پرائم ٹائم‘ کے ذریعے این ڈی ٹی وی انڈیا کے اہم چہرہ بنے رہے۔ انہیں ریمن میگسیسے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ حکومت پر تنقید کرنے کے سبب اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی لمیٹڈ نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسے پروموٹر گروپ یونٹ اور آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے یہ کل سے نافذ ہو گیا اور این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ اور سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری اثر سے ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ ایکویٹی پیر کو منتقل کی گئی ہے۔ ان حصص کی منتقلی کے ساتھ اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ ملے گا۔ اس کے ساتھ اڈانی گروپ بھی 5 دسمبر کو اضافی 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined