قومی خبریں

فلمی دنیا سے باہر نکل کر روی شنکر پرساد کی بیان واپسی!

مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے معاشی کساد بازاری سے متعلق بیان پر تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد اتوار کو ’بیان واپسی‘کا اعلان کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے معاشی کساد بازاری سے متعلق بیان پر تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد اتوار کو ’بیان واپسی‘کا اعلان کیا۔ پرساد نے ممبئی میں ایک ہی دن میں تین فلموں کے 120کروڑ روپیے کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں معاشی مندی نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا میں کافی تنقید ہوئی ہے اور کانگریس کی قیادت نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

Published: 13 Oct 2019, 4:06 PM IST

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت عوامی جذبات کا ہمیشہ خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کے ایک حصے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ایک حساس انسان ہونے کی ناطے وہ اپنا بیان واپس لے رہے ہیں۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا،’یہ بات تکلیف دہ ہے کہ جب ملک میں لاکھوں افراد نوکریاں کھو رہے ہیں، ان کے پیسے پر بینک کنڈلی مار کر بیٹھے ہیں، حکومت کو عوامی مصائب و مشکلات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہیں فلموں کے منافعے کی پرواہ ہے۔ منتری جی!فلمی دنیا سے باہر نکلیے۔ حقیقت سے منھ مت چرائیے‘۔

Published: 13 Oct 2019, 4:06 PM IST

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پرساد کے بیان تیکھا ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ پرساد حقیقت کو قبول کریں۔
واضح رہے کہ پرساد نے ہفتے کے روز کہا تھا،’دو اکتوبر2019 کو قومی چھٹی کے دن تین ہندی فلموں نے 120 کروڑ روپیے کی کمائی کی ہیں۔ اگر معیشت مستحکم نہ ہوتی تو محض تین فلمیں ایک دن میں 120 کروڑ روپیے کا کاروبار کیسے کرتیں؟‘ پرسادنے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ منصوبہ بند طریقے سے حکومت کے خلاف عوام کو بے روزگاری کی صوتحال کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں۔

Published: 13 Oct 2019, 4:06 PM IST

مرکزی وزیر قانون نے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کی رپورٹ پر پرساد نے کہا کہ اس طرح کے دس پیمانے ہیں جہاں معیشت بہترین مظاہرہ کر رہی ہے لیکن این ایس ایس او کی رپورٹ میں ان میں سے کسی کو بھی اجاگر نہیں کیا گیا ہے لہٰذا وہ اس رپورٹ کو غلط مانتے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) کرسٹالنا جرجیوا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کی 90 فیصد میعشت کسادی بازاری (مندی) کے دور سے گزر رہی ہے ۔ ہندوستان اور برازیل جیسے ممالک پر اس کا اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

Published: 13 Oct 2019, 4:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Oct 2019, 4:06 PM IST