قومی خبریں

راشن تقسیم گھوٹالہ: مغربی بنگال میں پھر ای ڈی کا ایکشن، 6 مقامات پر چھاپہ ماری

ای ڈی کی تقریباً 10 ٹیمیں چھاپہ ماری کر رہی ہیں، راشن گھوٹالہ کے ملزمین کا ’حوالہ کاروباریوں‘ کے ساتھ کنکشن سامنے آیا ہے جس میں انڈین کرنسی کو غیر ملکی کرنسی میں بدل کر باہر بھیجا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ای ڈی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ای ڈی، تصویر سوشل میڈیا

 

مغربی بنگال میں ایک بار پھر ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی چھاپہ ماری سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی نے منگل کی صبح سویرے تقریباً 6 مقامات پر چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ یہ چھاپہ ماری پی ڈی ایس یعنی راشن تقسیم گھوٹالہ کو لے کر ہوئی ہے اور ای ڈی کی کئی ٹیمیں ’منی ایکسچینجر‘ کے ٹھکانوں پر پہنچی ہوئی ہیں۔ ایک دیگر معاملے میں بھی ای ڈی کی چھاپہ ماری کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی کی 8 سے 10 ٹیمیں چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ راشن تقسیم گھوٹالہ معاملہ میں گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں بھی ای ڈی کی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راشن گھوٹالہ کے ملزمین کا ’حوالہ کاروباریوں‘ کے ساتھ کنکشن سامنے آیا ہے، جس میں انڈین کرنسی کو غیر ملکی کرنسی میں بدل کر باہر بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ای ڈی راشن گھوٹالہ کی جانچ سرگرمی کے ساتھ کر رہی ہے۔ اس سے قبل جب ای ڈی کی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی تو کچھ لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔ ان میں مغربی بنگال کے وزیر اور ٹی ایم سی لیڈر سمیت کچھ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں سے پوچھ تاچھ میں کئی دیگر لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں جن کے خلاف ای ڈی کارروائی کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined