چنڈی گڑھ: ہریانہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور انبالہ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر مملکت کٹاریہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور انہیں چنڈی گڑھ پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت تمام بی جے پی لیڈروں نے ٹوئٹ کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
آنجہانی ایم پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی اہلیہ بنٹو کٹاریہ نے ٹوئٹ کیا ’’بہت دکھی دل کے ساتھ آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میری زندگی کا سہارا اور میرے جیون ساتھی رتن لال کٹاریپ جی کا انتقال ہو گیا ہے۔ میں خدا سے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کرتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ٹوئٹ میں کہا ’’میں سابق مرکزی وزیر مملکت اور انبالہ سے رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ انہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں سماج کی بھلائی اور ہریانہ کے لوگوں کی ترقی کے لیے آواز اٹھائی۔ ان کا جانا سیاست کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں ہمت عطا فرمائے۔‘‘
Published: undefined
پانچ دہائیوں تک آر ایس ایس کے سرگرم رکن رہے رتن لال کٹاریہ کی پیدائش 19 دسمبر 1951 کو ہریانہ کے یمنا نگر ضلع کے سندھلی گاؤں میں ہوئی تھی۔ پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ایل ایل بی کیا تھا۔ وہ 1985 میں رادور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 2000 سے 2003 تک پارٹی کے ہریانہ صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ تین بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے (1999، 2014 اور 2019) اور مودی حکومت میں جل شکتی اور سماجی انصاف تفویض اختیارات کے وزیر مملکت بھی رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined