نئی دہلی: راشٹریہ سہارا اردو کے سینئر صحافی ڈاکٹرعبدالقادر شمس قاسمی کا آج یہاں مجیدیہ اسپتال میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہوگیا، وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے زائد اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں پلازمہ بھی چڑھایا گیا تھا۔ ان کی عمر تقریباً پچاس سال کے قریب تھی، پسماندگاہ میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔
Published: undefined
وہ گزشتہ تقریباَ ایک ماہ سے بیمار تھے، کئی جگہ دکھانے کے بعد مجیدیہ میں داخل کرائے گئے تھے۔ وہ کورونا سے متاثر تھے جس کا پتہ بعد میں چلا، انہیں ایک ہفتہ قبل پلازمہ بھی چڑھایا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آرہی تھی لیکن آج تقریباً ایک بجے وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ صحافت کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی سرگرم تھے اور بہت فعال تھے۔ سیمانچل کی فلاح بہبود اور وہاں کے مسائل اٹھانے کے لئے قائم سیمانچل میڈیا منچ کے نائب صدر بھی تھے۔ اس کے علاوہ کئی اداروں سے وابستہ بھی تھے۔
Published: undefined
عبدالقادر شمس دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی تھی۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ راشٹریہ سہارا میں خدمات انجام دینے سے پہلے وہ کئی ملی تنظیموں میں کام کرنے کے ساتھ ادارتی فرائض بھی انجام دے چکے تھے۔ وہ سیمانچل کے دگرگوں حالات سے کافی پریشان رہتے تھے اور تعلیم وصحت کے لئے ادارے بھی قائم کیے تھے۔ شمس انتہائی ملنسار، با اخلاق اور ملنے جلنے والے شخص تھے۔ ان کے انتقال سے اردو صحافت ایک فعال صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔
Published: undefined
ان کے انتقال پر صحافی برادری کے علاوہ بہار اردو اکیدمی کے سابق سکریٹری اور سابق بیورو کریٹ مشتاق احمد نوری، جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس اسلم حسن، مشہور ادیب حقانی القاسمی، تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجازعرفی قاسمی، سیمانچل میڈیا منچ کی پوری ٹیم اور اس کے صدر اور صحافی عابد انور، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر خالد مبشر، شعبہ اسلامیات کے اسسنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمدتجاروی، ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ اور این سی پی یو ایل کے ڈاکٹر توقیر راہی وغیرہ نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined