لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ جینت چودھری نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا اتحاد کے ساتھ رہیں گے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جینت چودھری نے کہا، ’’انڈیا اتحاد کے حلیفوں کو اپنے اپنے اثر و رسوخ کے علاقوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
جینت چودھری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اتحاد کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن کیمپ کے لیے زمین پر حمایت حاصل کریں۔
Published: undefined
جینت چودھری کے اس بیان نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل آر ایل ڈی کے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اتحاد میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ جینت چودھری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ 7 جنوری (یوتھ پارلیمنٹ پروگرام) کے پروگرام پر توجہ مرکوز کریں، جو میرٹھ سے شروع ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گنے کی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر اور زرعی پیداوار کی کم ادائیگی سے متعلق اپنے مطالبات کے لیے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاج کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined