جنوبی ہند کی مشہور و معروف اداکارہ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس کو آج بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور جلد ہی اس سے پوچھ تاچھ کی کارروائی شروع ہوگی۔ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس نے گزشتہ سال 10 نومبر کو ایف آئی آر درج کی تھی اور تبھی سے سرگرمی کے ساتھ ملزم کی تلاش شروع ہو گئی تھی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی کئی سائبر کرائم سے متعلق معاملوں میں شامل رہا ہے۔ اس نے نہ صرف رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی، بلکہ وہ ایک ضعیف خاتون کو ڈیجیٹل طور پر یرغمال بھی بنا چکا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران وہ مزید کئی معاملوں سے انکشاف کر سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 6 نومبر کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں رشمکا مندانا لفٹ میں داخل ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو رشمکا مندانا کی نہیں تھی بلکہ کسی دیگر خاتون کے جسم پر رشمکا مندانا کا چہرہ فرضی طور پر لگا دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والا کوئی بھی شخص اسے رشمکا مندانا ہی سمجھے گا۔ جب اس ویڈیو پر رشمکا مندانا کی نظر پڑی تو انھوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور دہلی پولیس میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی۔ اس وقت دہلی پولیس نے چار لوگوں کو پکڑا تھا، اور اب کلیدی ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آ گئی ہے۔
Published: undefined
رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو جب وائرل ہوئی تھی تو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنا غم ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری ڈیپک فیک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے مجھے بے حد تکلیف ہو رہی ہے۔ ایمانداری سے کہوں تو اے آئی (مصنوعی ذہانت) صرف میرے لیے ہی نہیںبکلہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے بے حد خوفناک ہے، جو اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وہج سے خطرے میں آ گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز