نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اومیکرون کے معاملوں کی مجموعی تعداد 422 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ بالترتیب 108 اور 79 معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ دریں اثنا، اومیکرون کے 422 مریضوں میں سے 130 مریض شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔
Published: undefined
ادھر، ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6987 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس دوران 7091 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 162 افراد کی جان چلی گئی۔
Published: undefined
اومیکرون کے خدشات کے پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز قوم سے اپنے خصوصی خطاب میں تین بڑے اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اب 15 سے 18 سال کے بچوں کو کورونا کی ضروری ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے شدید بیمار لوگوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا بھی اعلان کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined