چنڈی گڑھ: ہریانہ کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی 40 دن کی پیرول کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ قدم آدم پور اسمبلی ضمنی انتخاب سے عین قبل اٹھایا گیا ہے۔ آدم پور ضمنی انتخاب کے تحت 3 نومبر کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل ڈیرا سربراہ کو جون میں ایک ماہ کی پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور فروری میں اس کی تین ہفتے کی ’فرلو‘ منظور کی گئی تھی۔
Published: undefined
گرمیت رام رحیم سرسا میں ڈیرا کے ہیڈکوارٹر میں اپنے آشرم میں دو خواتین پیروکاروں کی عصمت دری کے جرم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے اگست 2017 میں پنچکولہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔
Published: undefined
سال 2002 میں ڈیرا منیجر رنجیت سنگھ کے قتل کی سازش رچنے کے جرم میں گرمیت رام رحیم کو گزشتہ سال چار دیگر افراد کے ساتھ مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ ڈیرا سربراہ اور تین دیگر افراد کو 2019 میں بھی 16 سال سے قبل ایک صحافی کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز