قومی خبریں

فلم ’باہوبلی‘ کے اداکار رانا دَگوبتی کے اسٹارٹ اَپ ’ایکونج‘ کو زکربرگ، بل گیٹس اور جیف بیجوس سے ملی فنڈنگ

رانا دگوبتی کے اسٹارٹ اَپ ’ایکونج‘ کو مارک زکربرگ، بل گیٹس اور جیف بیجوس سے فنڈنگ ملی ہے، اس تعلق سے’باہوبلی‘ اداکار نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رانا دگوبتی
رانا دگوبتی تصویر آئی اے این ایس

فلم ’باہوبلی‘ کے اداکار رانا دگوبتی کے اسٹارٹ اَپ ’ایکونج‘ کو مارک زکربرگ، بل گیٹس اور جیف بیجوس سے فنڈنگ ملی ہے۔ اس تعلق سے رانا دگوبتی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایک آئی پی مالک کی شکل میں بلاک چین کی دنیا سب سے اچھے اور سب سے بااعتماد مواقع کی شناخت کرنے اور ان پر توجہ مرکوز کرنے کے بہترین طریقے پر حیرت انگیز امکانات کے ساتھ ساتھ چیلنجز کو بھی پیش کرتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایک عالمی سطح کے بلاک چین ایگریگیشن کمپنی سب سے اچھا طریقہ ہے جس سے میں اور دیگر آئی پی مالک کئی شکلوں میں عالمی سطح پر آئی پی ملکیتوں کا مینجمنٹ اور مونیٹائزیشن شروع کر سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

رانا دگوبتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں ایکونج میں ایک کو-فاؤنڈر کی شکل میں اس نئے باب کو شروع کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، ہم ’امر چتر کتھا‘، ’ٹنکل‘ اور سریش پروڈکشنز جیسے سب سے بڑے آئی پی کے ساتھ شراکت داری کر کے خوش ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایکونج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ڈیجیٹل ملکیتوں کو مینیج کرنے اور ڈیجیٹل آئی پی، این ایف ٹی کو میٹاوَرس میں مونیٹائز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگست 2021 میں قائم ایکونج اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے جو آئی پی مالکوں، اداکاروں اور دیگر مشہور آئیکن کو ان کی ڈیجیٹل ملکیت کا مینجمنٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined