نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے صحافی رعنا ایوب کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ رعنا ایوب پر الزام ہے کہ انہوں نے چندے کی 2.69 کروڑ روپے کی رقم کا اپنے لیے استعمال کیا اور فارن کنٹری بیوشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
Published: undefined
مرکزی ایجنسی نے 12 اکتوبر کو غازی آباد (اتر پردیش) میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی قانون (پی ایم ایل اے) عدالت میں رعنا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں ڈائریکٹوریٹ نے کہا، "رعنا ایوب نے فلاحی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپریل 2020 سے 'کیٹو پلیٹ فارم' کے ذریعے تین چیریٹی مہمات شروع کیں اور مجموعی طور پر 26944680 روپے جمع کیے۔‘‘
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ رعنا ایوب اور ان کی ٹیم نے یہ مہمات کچی آبادیوں اور کسانوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے، آسام، بہار اور مہاراشٹر میں امدادی کام کرنے اور ہندوستان میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے چلائی گئی تھیں۔ ای ڈی کا دعوی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم سے جمع کی گئی رقم رعنا ایوب کے والد اور بہن کے کھاتوں میں بھیجی گئی تھی اور اسے بعد میں ان کے ذاتی کھاتوں میں منتقل کر دیا گیا۔
Published: undefined
ایجنسی نے کہا، "ایوب نے ان فنڈز میں سے 50 لاکھ روپے کی رقم اپنے فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی) میں رکھی اور 50 لاکھ روپے ایک نئے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ امدادی کاموں میں صرف 29 لاکھ روپے استعمال کیے گئے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined