رام پور لوک سبھا سیٹ کے لیے آج ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان، جو رام پور سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں، نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے اور یوپی پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری رات جاگے ہیں جبکہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار پارلیمنٹ کے تمام تھانوں میں گئے ہیں۔ اگر ووٹ کا فیصد گرا تو الزام پوری انتظامیہ پر آئے گا۔
Published: undefined
بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے بڑا مجرم کون ہے؟ اس لیے جو چاہو ہمارے ساتھ کرو۔ ہم پر مرغی، بکری، بھینس، کتاب اور فرنیچر کے چوری کا الزام ہے تو ہمارے شہر رامپور کو بھی ویسا مانا گیا ہے، اس لیے جو چاہے کریں، ہمیں برداشت کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined