رامپور: سیاسی اکھاڑا بنے رامپور کے ضمنی انتخاب کی گونج صوبہ کے ایوان، الیکشن کمیشن سے لیکر ملک کی اعلیٰ عدالت تک پہنچ گئی ہے مگر نتیجہ وہی اتا ہے جو بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی زبان سے نکل جاتا ہے۔ تازہ پیشرفت میں آکاش سکسینہ کی شکایت پر انتخابی افسر نے اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا ہے۔ آکاش سکسینہ کی ہی ایف آئی آر پر قائم ہونے والے مقدمہ میں سزا ملنے کے بعد اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہو گئی اور ان کے انتخابی میدان میں اترنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
Published: undefined
رامپور اسمبلی سیٹ کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ افسر نے یہ حکم رامپور سے بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی شکایت پر دیا ہے۔ آکاش سکسینہ نے بدھ کے روز ایس ڈی ایم صدر اور انتخابی رجسٹریشن افسر رامپور اسمبلی حلقہ نرنکار سنگھ کو ایک درخواست پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ اعظم خان پر انتخابی بدعنوانی کا الزام ہے، اس لیے ان کے ووٹ کا حق منسوخ کر دیا جائے۔
Published: undefined
شکایت میں سکسینہ نے کہا تھا کہ اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا الزامات ثابت ہونے کے بعد سنائی گئی ہے۔ ایسے میں اعظم خان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے رام پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ اعظم خان مجرم قرار پائے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت مجرم کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں اعظم خان کا نام بھی ووٹر لسٹ سے نکال دینا چاہیے۔
Published: undefined
خیال رہے کہک آکاش سکسینہ اور سماجوادی پارٹی کے قددوار لیڈر اعظم خان کے بیچ سخت سیاسی اور قانونی جنگ چل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ اعظم خان جن کا سیاسی حلقوں میں سکّہ چلتا تھا آج اس حال کو پہنچ چکے ہیں کہ سزایافتہ ہونے کہ ساتھ ساتھ ووٹ کے حق سے بھی محروم ہو چکے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ دیر سے انصاف کرنے کا الزام جھیلتے آ رہے اداروں نے اعظم خان کو سزا دینے اور صوبہ کے ایوان سے اُنکی رکنیت کو ختم کرنے سے لیکر ووٹ کا حق چھیننے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی۔
Published: undefined
یہ سوال ملک کی اعلیٰ عدالت نے یوپی حکومت کہ اسپیکر اور الیکشن کمیشن سے کیا بھی مگر اسکا جواب وہی ایا جو اعظم خان کہ مخالف چاہتے تھے اور رامپور میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو اپنا اُمیدوار بنایا ہے بلکہ ان کے حامیوں کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اعظم خان کو اس حال میں پہنچانے کا اُنہیں انعام ملا ہے۔
Published: undefined
اس ضمنی انتخاب کہ اعلان کے بعد کسانوں نے پوسٹر بینر لگائے ہیں جن پر لکھا ہے کہ رامپور کا نام اُپ چناؤ نگر (ضمنی انتخاب نگر) رکھ دینا چاہئے کیونکہ لگاتار چار ضمنی انتخابات نے نہ صرف یوپی میں انتخابی ریکاڈ بنایا ہے بلکہ یہاں کی عوام کو بہ روزگاری اور اقتصادی پسماندگی کی غار میں دھکیل دیا ہے اس ضمنی انتخاب کہ خلاف احتجاج کر رہے کسانوں میں کوئی اس کے لئے اعظم خان کو ذمّہ دار ٹھہرا رہا ہے تو کوئی صوبائی حکومت کو کوس رہا ہے کہ حکومت اپنا فرض نبھانے کی بجائے مخالف سیاست دانو کو ختم کرنے میں لگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز