رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر و ایم ایل اے محمد اعظم خان کے خلاف رام پور پولیس نے گواہ کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ رامپور میں آج اعظم خان کے کیس میں گواہی ہونی تھی۔ اس مقدمے کے مدعی اور گواہ، گواہی دینے سے پہلے کوتوالی تھانے پہنچ گئے اور انہوں نے اعظم خان سمیت چھ افراد کے خلاف اس کے گھر پہنچ کر دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروایا ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ محلہ بیریان باشندہ ننہے کا کہنا ہے کہ اعظم کے کیس میں وہ مدعی اور گواہ ہیں۔ آج صبح اس کے گھر پر تقریباً پانچ نامعلوم افراد پہنچے اور انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے کیس میں آج تمہاری گواہی ہے۔ تم صحیح گواہی نہیں دو گے۔ ساتھ ہی گواہی نہیں دینے کے لئے اس کو دھمکایا اور پھر دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ تحریر میں کہا گیا کہ ملزمین کو سامنے آنے پر وہ انہیں پہچان لے گا۔
Published: undefined
ننہے نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ اعظم خان کی دہشت کے آگے کوئی نہیں بول سکتا۔ لہذا اس کی جانچ کرائی جائے۔ پولیس نے اعظم خان و دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی لیڈر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہونے سے ان کی مشکلیں اور بڑھتی نظر آرہی ہیں۔
Published: undefined
اعظم خان کے خلاف پہلے ہی تقریباً 90 مقدمے درج ہیں۔ جس میں لگاتار سماعت چل رہی ہے۔ اعظم خان ان مقدموں میں ضمانت پر رہا ہیں۔ ننہے، اعظم خان کے خلاف کرائم نمبر 528/2019 میں دفعات 452،389،427،448،395،504،120 بی آئی پی سی کے تحت درج مقدمے کے مدعی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز